احمد آباد،15/ جون (آئی این ایس انڈیا) گجرات میں ایک ڈاکٹرکو مئی کے آخرمیں کورونا کے علامات نظر آئے۔ تو انہوں نے آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا۔ اس کا نتیجہ منفی ہونے کے سبب ڈاکٹر نے راحت کی سانس لی۔ تاہم اپنے ساتھی ڈاکٹروں کے مشورے پر اس نے ایک اعلی ایچ سی آر ٹی سے اپنی اسکریننگ کروائی۔ اس کے پھیپھڑوں میں کورونا کے علامات نظر آئے۔ ڈاکٹر نے جب دوبارہ ٹیسٹ کرایا تو اس کی رپورٹ مثبت آئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ڈاکٹر ان 125 افراد میں شامل ہیں جنہیں ڈاکٹر امیت گپتا نے مفت اسکرین کی ہے۔ ڈاکٹر امت گپتا نے بتایا کہ انہیں گذشتہ دس دنوں میں 125 افراد کی اسکریننگ میں 73 کورونا وائرس سے متعلق افراد مثبت پائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر گپتا نے بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں جس کے بعد میں نے اسکریننگ شروع کردی۔صرف ڈاکٹر گپتا ہی نہیں بلکہ کئی ریڈیولوجسٹ اور دیگرماہرین نے بتایا کہ اسکور کی بنیاد پر بھی مریضوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ٹیسٹ میں غلطی کے تقریبا صفر امکانات ہیں جبکہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں بہت ساری خامیاں ہیں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ سی ٹی اسکین کا اعتماد آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ سے کہیں زیادہ ہے۔ سی ٹی اسکین سے وائرس کی شدت کی اصل حالت کا پتہ چلتا ہے۔